ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سنی لیون اب جلد ہی اپنے شوہر ڈینیئل ویبر کے ساتھ نئی فلم ‘ڈینجرس حْسن’ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ دونوں میاں بیوی کی پہلی بالی ووڈ فلم ‘ڈینجرس حسن’ کے فلم سازوں نے گزشتہ دنوں اس فلم کی پہلی جھلک بھی جاری کی ہے جس میں یہ جوڑا ایک گرما دینے والے سین میں ہے، ڈینئیل اور سنی اس فلم میں عشقیہ جذبات سے بھرپور انداز میں دیکھے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی سنی کے شوہر ڈینیئل ویبر بھی ہدایتکار دینش تیواری کی ہارر تھرل فلم ڈنجرس حسن کے ذریعے اپنا ڈبیو کرنے جا رہے ہیں۔ ڈینیل ویبر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنا انکے لئے بہت ٹف ہے لیکن ان سب میں انکی بیوی سنی نے انکی بہت مدد کی ہے، وہ ہر چیز کے بارے میں انہیں گائیڈ کرتی ہیں۔ ڈینیل کا کہنا ہے کہ انکا خواب تھا کہ وہ اداکاری کریں جو اس فلم کے ذریعے پورا ہو رہا ہے، فلم ڈنجرس حسن کی عکس بندی جاری ہے جسے اسی سال منظر عام پر لانے کا امکان ہے۔ بالی ووڈ میں فلم جسم 2 میں کامیابی پانے والی بیبی ڈول نے فلم راگنی ایم ایم ایس میں بھی اپنے جوہر خوب دکھائے، جبکہ فلم راگنی ایم ایم ایس کے گانے بے بی ڈول نے سنی لیون کی شہرت کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔