Terrorists, "Colonel Tahir" shot dead on.


دہشت گردوں نے"کرنل طاہر" کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
پشاور: پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے صدر مقام میں دہشت گردوں نے فاءرنگ کر کے پاک فوج کے کرنل طاہر عظیم کو شہید کر دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ کرنل طاہر عظیم راولپنڈی میں تعینات تھے 
ولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے حیات آباد فیز تھری چوک میں اباسین مارکیٹ کے قریب کرنل طاہر عظیم پراس وقت فائرنگ کردی جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے ۔فائرنگ سے کرنل عظیم موقع پر دم توڑ گئے جب کہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی۔کرنل طاہر عظیم راولپنڈی میں تعینات تھے اور اپنی فیملی سے ملنے کے لیے پشاور آئے ہوئے تھے۔یاد رہے کہ مقتول کرنل کے بھائیوں وقاص کو 2004 اورشکیل کو 2005 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔اور اپنے اہلخانہ سے ملنے پشاور آءے ہوءے تھے۔

Previous Post Next Post